• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی ترقی کیلئے پیشہ ورانہ مہارت ضروری ہے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پیر کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز (PIPS) کے زیر اہتمام قومی اسمبلی ، سینیٹ، چاروں صوبائی اسمبلیوں ،قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان صوبائی اسمبلی میں کام کرنیوالے عملے کیلئے منعقدہ " 9ویں قومی پارلیمانی ڈویلپمنٹ کورس " NPDC کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کیلئےمتحرک اور مضبوط جمہوری اداروں اور ان سے متعلقہ عملے کی پیشہ ورانہ مہارت انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری اداروں میں کام کرنے والے عملے پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔جمہوری اداروں میں کام کرنیوالے عملے کے ممبران ان کورسسز سے اپنی استعداد کار کو بڑھائیں۔
اسلام آباد سے مزید