کراچی (اسٹاف رپورٹر) میڈیارپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی اور اے سی سی ایونٹس کے علاوہ کوئی سیریز کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارتی بورڈ نجی ادارہ نہیں، حکومتی پالیسیوں کا پابند ہے۔ حکومتی منظوری تک آئی سی سی اور ایشیا کپ کے علاوہ پاک بھارت باہمی سیریز نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا نے دبئی میں اے سی سی کے اجلاس کے دوران سہ ملکی سیریز کی تجویز دی تھی لیکن ہماری حکومت نے رضامندی ظاہر نہیں کی ہے۔