کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کاایک ہنگامی اجلاس صدر ملک عابد کاکڑ ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ، محمد عباس کاکڑ ایڈووکیٹ،جہانزیب مری ایڈووکیٹ، سید نصیب اللہ آغا ایڈووکیٹ ، ملک احمد بلال کاکڑایڈووکیٹ، عبداللہ شیرانی ایڈوکیٹ، اور اسداللہ اچکزئی ایڈوکیٹ نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کچھ ملازم حضرات جو ڈسٹرکٹ کورٹ کچہری میں غیر قانونی/جعلی طریقے سے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں ان کو آخری وارننگ دی جاتی ہے کہ وہ کوئٹہ کچہری،سریاب اور کچلاک کی عدالتوں میں پیش ہونے سے گریز کریں بصورت دیگر نشاندہی ہونے کی صورت میں انکے خلاف سخت فوجداری کاروائی ہوگی ان جعلی/ملازم وکلاء کو آخری موقع دیا جارہا ہے تاکہ وہ قانونی کارروائی سے بچ سکیں اس کے علاوہ تمام لاء سٹوڈنٹس کو بھی وارننگ دی جاتی ہے کہ وہ کوئٹہ ڈسٹرکٹ کچہری/سریاب اور کچلاک کی عدالتوں میں پیش ہونے گریز کریں بصورت دیگرنشاندہی ہونے پر انکے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔