ملتان(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملتان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ناطق نے گزشتہ روز یونین کونسل لوٹھڑ میں کورونا ویکسینیشن مہم کا اچانک معائنہ کیا اور وہاں پر موجود ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اس موقع پر یونین کونسل میں کام کرنے والی پوری ٹیم حاضر تھی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین لگانے والی ٹیموں کا ریکارڈ بھی چیک کیا، ڈی ایچ او ملتان کا کہنا تھا کہ ملتان ضلع میں جاری کورونا ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پوری ٹیم سخت محنت اور لگن سے کام کرے۔