• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ ملتان بنچ نے توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی

ملتان،( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمد امجد رفیق نے دائم خانزادہ کے خلاف توہین عدالت کی رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ جن چیکوں پر حکم امتناعی جاری کیا گیا تھا، ان کی بنیاد پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی، ایک کروڑ روپے مالیت کے دیگر 26 چیکوں کا معاملہ باہمی صلح صفائی سے حل ہوگیا ہے، فریقین نے تحریری راضی نامہ بھی سول کورٹ میں جمع کرادیا ہے اور رقم کی واپسی کا شیڈول بھی طے ہوگیا ہے۔