• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں5 سے 12 سال کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں 5 سے 12 سال تک کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسینیشن لگانے کی مہم جاری ہے، محکمہ صحت ملتان حکام کے مطابق مہم کے پہلے روز ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد بچوں کو سیکنڈ ڈوز لگائی گئی، مہم کے سلسلہ میں محکمہ صحت کی جانب سے تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر کیمپ لگائے گئے ہیں، گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر کی صدارت میں محکمہ صحت کے اجلاس میں کورونا مہم پر پیش رفت اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر غلام یسیٰن صابر نے کورونا مہم پر بریفننگ دی۔
ملتان سے مزید