اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف دائر نا اہلی کے سوال کا ریفرنس مسترد کر دیا.
سید ذوالفقار عباس بخاری المعروف زلفی بخاری کے جانب سے دائر کیا جانے والا ریفرنس سپیکر کو گزشتہ دنوں موصول ہوا تھا جس میں استدعا کی گئی تھی کہ آصف علی زرداری کو آئین کی آرٹیکل 62/63 کے تحت ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے نا اہل قرار دیا جائے اور نا اہلی کے سوال کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے،سپیکر نے آئیں کے آرٹیکل 63 کی شق (2) کے تحت ریفرنس مسترد کرتے ہوئے فیصلے کی نقل الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ہے۔