کراچی (نیوز ڈیسک) افواج پاکستان کی اعلیٰ ترین تعیناتیوں کے حوالے سے گزشتہ روز انصار عباسی کی دی نیوز میں شائع ہونے والی خبر کا جنگ میں ترجمہ غلط چھپا۔ اس غلطی کی وجہ سے ن لیگ کے ذرائع کے حوالے سے خبر میں یہ تاثر گیا کہ ان تعیناتیوں میں وزیر اعظم شاید سنیارٹی پر توجہ نہ دیں۔ انصار عباسی نے اپنی خبر میں اس کے برعکس بات لکھی تھی کہ وزیراعظم اس بار ان تعیناتیوں میں سنیارٹی پر زیادہ توجہ دے سکتے ہیں۔