• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو فوری اور سستا انصاف نہ ملے تو عمارتیں بے معنی، 70 سالہ عدلیہ کے نظام میں تبدیلی کی ضرورت ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے ہر شہری کو سستا اور فوری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اگر عوام کو فوری اور سستا انصاف نہ ملے تو عمارتیں بے معنی ہیں، ستر سال کے نظام کو جادو کی چھڑی سے تبدیل نہیں کر سکتے، قوانین پر نظرثانی ہونا ضروری ہے ،ججز یا عدلیہ کسی قسم کی تنقید سے خوفزدہ نہیں کیونکہ تنقید سے اصلاح ہوتی ہے۔ شاہراہ دستور پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی بلڈنگ میں عارضی قانونی سہولت مرکز کا افتتاح ہو گیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ہائیکورٹ کی نئی عمارت میں سہولت مرکز کا افتتاح کیا۔ ہائی کورٹ کی نئی عمارت کے ملحقہ مستقل قانونی سہولت مرکز کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا۔ تقریب میں چیف جسٹس ، ہائی کورٹ کے دیگر ججز ، سیشن ججز بھی شامل تھے۔ وفاقی وزیر قانون سردار ایاز صادق ، سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیر ، سابق صدر احسن بھون بھی تقریب کا حصہ بنے۔
اہم خبریں سے مزید