• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز کا دورہ چین پہلے تمام دوروں سے زیادہ اہم ہے، ماہرین امور خارجہ

لاہور(آصف محمود بٹ ) خارجہ امور کے ماہرین سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری،اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مندوب ضمیر اکرم،متحدہ عرب امارات اور لیبیا میں پاکستان کے سابق سفیر ڈاکٹر جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی کئی اہم مواقع پر مدد کی ہے۔ دنیا کے بدلتے ہوئے جیوپولیٹیکل منظر نامے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے اس دورہ چین کی اہمیت اس سے پہلے تمام دوروں سے زیادہ ہے۔ پاکستان کو چین سے جو امیدیں وابستہ تھیں چین اسی طرح نہ صرف ہماری امیدوں پر پورا اترا بلکہ ہمارے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا۔سی پیک پر تمام سیاسی جماعتوں کا موقف ایک، پاکستان کواپنے پائوں پر کھڑا ہوناچاہئے۔چینیوں کی سکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ چین ہمارے قرضے ری سٹرکچر، مزید مراعات دے سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید