ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے رجسٹرار انجینئر ڈاکٹر عاصم عمر نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے لاڑ کیمپس کی تعمیر 80 فیصدہو چکی ہے ۔ اکیڈمک بلاک مکمل تعمیر ہوگیا ہے جبکہ ایڈمن بلاک تقریبا مکمل ہونے والا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی نے ایڈ میشن کی تاریخ بھی 15 نومبر تک بڑھا دی ہے تمام طلباء جو کہ بارہویں کے امتحان میں ابھی پاس ہوئے ہیں وہ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں اپلائی کر سکتے ہیں۔