کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او فیصل حسنین ، ڈائریکٹر کمرشل عثمان وحید کی شکایت پر دفتر میں ہونے والے واقعے کی ڈپارٹمنٹل تحقیقات کررہےہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس موقع پر عثمان وحید کا ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن کےساتھ پیش آنے والے واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جاسکتا۔ واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔