اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور ہائی کورٹ میں 11 ججز کی تعیناتی اور مستقلی کی منظوری دے دی ۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے لاہور ہائی کورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کی بطور ججز تعیناتی اور مستقلی کی منظوری دے دی ہے۔