اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے رہنما، سینیٹر اعظم سواتی نے اپنا تحریری جواب سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل میں جمع کرادیا ہے جس میں جنسی تشدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، تحریری جواب کیساتھ ساتھ میڈیکل رپورٹس اور دیگر دستاویزات بھی شامل ہیں، جواب میں کہا گیا ہے کہ تین نقاب پوش افراد انھیں گھر سے نامعلوم مقام پر لے گئے اس دوران پورے راستے میں ان پر تشدد کیا گیا برہنہ کرکے تشدد کیا گیا ویڈیوز بھی بنائی گئیں ،تشدد سے بیہوش ہوگئے ہوش میں آیا تو کچھ لوگوں کو بات کرتے ہوئے سنا جس میں ایک دوسرے کو کہہ رہا تھا سواتی نیم مردہ ہے ٹیلیفون پر رابطے کے بعد تھانہ سائبر کرائم منتقل کر دیا گیا،انہیں دوبارہ حوالے کرنے کا کہا لیکن ایف آئی اے نے انکار کیااورکہا سواتی دل کا مریض ہے مزید تشدد برداشت نہیں کرسکتا انکے تین گھریلو ملازمین کو تشدد کرکے خاموش رہنے کی ہدایت کی گئی،ایف آئی اے اہلکار انکے گھر کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ بھی ساتھ لے گئے۔