• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بچوں سے زیادتی واقعات میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 3 رپورٹ

پشاور( نمائندہ جنگ) پشاور میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، 24 گھنٹوں کے دوران 3بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ۔ بیٹے سے جاوید نے زیادتی کی،جبار، کرامت اور دیگر سے حمزہ فرار ہو کر گھر آ گیا،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،شیر زمان سکنہ فقیر آباد نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ محنت مزدوری کے لئے گیا تھا واپس آیا تواس کا13سالہ بیٹا بے ہوشی کی حالت گھر کے سامنے پڑا تھا جس اس نے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا جہاں اس نے بتایا کہ اسے عادل اوراس کے دو ساتھیوں نے نشہ آور مشروب پلاکراس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ادھر جبار سکنہ پھندو روڈ نے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز اس نے اپنے 13سالہ بیٹے کو سوئچ لانے کے لئے دکان بھیجا تھا جو کافی دیر سے واپس گھر آیا اور بتایا کہ راستے اسے جاوید عرف پانڈی کھیتوں میں لے گیا تھا اور زبردستی اسکے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے تلاش شروع کردی۔
اہم خبریں سے مزید