ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلادیش کرکٹ بورڈ کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین جلال یونس کی جانب سے ویرات کوہلی پر فیک فیلڈنگ کا الزام لگادیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ توجہ دلانے پر امپائرزنے کہا کہ ہم نے ایسا نہیں دیکھا۔ اسی وجہ سے ری ویونہیں لیا گیا، کپتان شکیب الحسن نے میچ کے دوران اور بعد میں امپائر ماریس ایراسمس سے بات بھی کی تھی۔ وہ بار بار کہا کہ اگر وہ تھوڑا سا زیادہ وقت لیں اور جب گراؤنڈ خشک ہو جائے تو میچ شروع کریں۔ لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ کرکٹ کے قانون 41.5 کے مطابق جان بوجھ کر بیٹر کی توجہ ہٹانا، کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنا یا دھوکہ دینا منع ہے اور اگر اس قانون کی خلاف ورزی کی جائے تو امپائر اسےڈیڈ بال قرار دے سکتا ہے اور بیٹنگ ٹیم کو پانچ رنز پینلٹی دیے جاسکتے ہیں۔