کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کے ساتویں رائونڈ میں لاہور میں وسطی پنجاب کے عابد علی نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی سنچری کیساتھ کی انہوں نے 159رنز بنائے، گزشتہ سال دسمبر میں عابد علی کراچی میں خیبرپختونخوا کے خلاف 61 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جب انہیں فوری طور پر کارڈیک اسپتال لے جایا گیا۔ وہ چار ماہ تک کرکٹ سے دور رہے۔ سنٹرل پنجاب نے 7 وکٹوں پر 418 رنز بنائے، خیبر پختونخوا نے 436 رنز اسکور کئے۔ اسرار اللہ کے124 رنز نمایاں تھے اسامہ میر اور احمد دانیال نے تین تین وکٹ لئے، پنجاب کے عبد اللہ شفیق نے99رنز بنائے، خالد عثمان نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ایبٹ آباد میں ناردرن نے251 رنز اسکور کئے۔ عمر امین کے 130رنز نمایاں تھے، بلوچستان نے پانچ وکٹ پر375رنز اسکور کئے، اسد شفیق نے 131 اور حارث سہیل نے79 رنز بنائے۔ پنڈی اسٹیڈیم میں سندھ نے جنوبی پنجاب کے خلاف دوسری اننگز میں نو وکٹ پر332 رنز بنائے خرم منظور نے121رنز بنائے۔ محمد الیاس نے تین وکٹ لئے۔