اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے حوالے سے بھارت کی تشویش سامنے آگئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے پا کستانی وزیراعظم کے اولین دورہ چین کے موقعہ پر انکی دو روزہ مصروفیات پر مسلسل نگاہ رکھی ہوئی تھی اور چین میں بھارتی سفارتخانہ اس حوالے سے ہونیوالی پیش رفت کا بھی عمیق نظروں سے جائزہ لے رہا تھا اور لمحہ بہ لمحہ نئی دہلی کو صورتحال سے آگاہ کررہا تھا
گوکہ دورے کے دوران کوئی تبصرہ یا رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا تاہم گزشتہ روز بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے اپنی پریس بریفنگ میں وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین پر اپنا رد عمل ظاہر کیا اور بالخصوص سی پیک میں افغانستان کو شامل کرنے کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔