• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، وفاقی حکومت کی عمران خان کیخلاف درخواست کی سماعت کل ہوگی

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کل بروز سوموار ہوگی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میںجسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس منیب اختر ، جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کریگا،دوسری جانب عمران خان پر حملہ کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کی بناء پر مسول الیہ عمران خان کے وکیل نے کیس کو ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے ،ہفتہ کوعمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرا موکل افسوسناک واقعہ کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہے اور اس وجہ سے کیس میں ان کی جانب سے جواب جمع کرانا ممکن نہیں ہے ،فاضل وکیل نے سوموار کو کیس کو ملتوی کرنے کی استدعا کی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید