کوئٹہ(پ ر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار لانگو نے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے35 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سریاب کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے باعث جہاں ٹریفک کے مسائل درپیش ہیں وہاں عوام بھی مشکلات کا شکار رہتے ہیں ، انتظامیہ کسی کو بھی دکانوں کی حدود سے باہر تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دیگی،انسداد تجاوزات مہم کے دورا ن سیٹلائٹ ٹائون، نیو اڈہ،غوث آباد ودیگر علاقوں سے متعدد تجاوزات کو ہٹا دیاگیا اور راستوں کو صاف کردیا گیا۔جبکہ تجاوزات کیخلاف کارروائی جاری رہے گی۔ توقع ہے تاجر برادری اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریگی۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر ہم سب کا ہے اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا اور درپیش مسائل کا حل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی شکایات پر سیٹلائٹ ٹائون میں قائم ایک شادی ہال کیخلاف کارروائی بھی کی کیونکہ کئی روز سے رہائشیوں کی شکایات موصول ہورہی تھیں کہ ہال میں رات گئے موسیقی کے پروگراموں کے باعث انہیں پریشانی کا سامنا ہے اس حوالے سے ہال انتظامیہ کو تنبیہ کی گئی کہ رات بارہ بجے کے بعد پروگرام کا انعقادنہ کریں بصورت دیگر ہال کو سیل کر کےقانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔