• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن کو قومی ٹیم جنوبی افریقا بھیجنے میں مسائل کا سامنا

کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم رواں ماہ جنوبی افریقا میں ایف آئی ایچ 8ملکی ٹور نامنٹ میں حصہ لے گی۔ تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن حکومت کی جانب سے کوئی امداد اور تعاون نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات سے دوچار ہے، حکومت نے پی ایچ ایف کے حالیہ انتخابات کو تاحال تسلیم نہیں کیا ہے اسی لیے حکام نے قومی ٹیم کو اسپانسر کی مدد سے اذلان شاہ کپ کیلئے ملائیشیا بھیجا۔پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے ایونٹ کے لئے خطیر رقم کی ضرورت ہوگی ، ایونٹ میں عدم شرکت سے ہماری عالمی درجہ بندی مزید متاثر ہوگی، جنوبی افریقا میں 28 نومبر سے چار دسمبر تکایونٹ میں آٹھ ٹیمیں ایکشن میں ہونگیں، پاکستان پول اے میں میزبان جنوبی افریقا، فرانس اور آئرلینڈ کے ساتھ ہوگا، پول بی میں کینیڈا، جاپان، ملائیشیا اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
اسپورٹس سے مزید