گھوٹکی(نامہ نگار)مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن کچے کے علاقے رونتی میں پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ، تین پولیس افسران سمیت 5 اہلکار شہید ہوگئے شہید ہونے والوں میں ایک ڈی ایس پی، دو ایس ایچ اوز، دو سپاہی شامل، شہید پولیس جوانوں کی نماز جنازہ پولیس لائین میں ادا کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے علاقہ اوباوڑو کے کچے کے علاقے رونتی میں اوباوڑو سے ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والے تین مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس کی جانب سے رونتی کے علاقہ میں آپریشن کے لیے پولیس کیمپ قائم کیا گیا جس کے بعد ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر پولیس کیمپ پر حملہ کردیا، ڈاکوؤں کے حملے میں ڈی ایس پی اوباوڑو، دو ایس ایچ اوز سمیت پانچ اہلکار شہید ہوگئے بتایا جا رہا ہے کہ چھ گھنٹے تک شہداء کی لاشیں کیمپ پر ڈاکوؤں کے قبضے میں رہنے کے بعد ہولیس کے حوالے کی گئیں، اوباڑو اسپتال سے ضروری کاروائی کے بعد ایس ایس پی آفس لائی گی جہاں پر نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ایس ایس پی گھوٹکی تنویر حسین تنیو، ایس پی انویسٹیگیشن رحیمیار خان کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کھوسو، پیپلز پارٹی کے ایم این اے چیف سردار محمد بخش خان مھر، پیپلز پارٹی کے سینٹر جام مھتاب حسین ڈھر کے فرزند جام یاور حسین ڈھر، رینجرر کے ونگ کمانڈر کرنل محمد اجمل خان، موٹر وے پولیس کے ڈی ایس پی علی اکبر نائچ، ڈی ایس پی گھوٹکی حافظ عبدالقادر چاچڑ سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکار، صحافی برادری، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی پولیس ترجمان کے مطابق مورخہ 30 اکتوبر 2022 کو تھانہ اوباوڑو کی حدود سے اغواء ہونے والے تین بچوں کی بازیابی کے لیے گھوٹکی پولیس نے رونتی کے کچے میں آپریشن جاری رکھا ہوا تھا گزشتہ شب دورانِ آپریشن پولیس اور ڈاکووں کے مابین مقابلہ میں 05 پولیس آفیشلز شہید ہوگئے شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی اوباوڑ عبدالمالک بھٹو، ایس ایچ او میرپور ماتھیلو سب انسپکٹر عبدالمالک کمانگر، ایس ایچ او کھینجو سب انسپکٹر دین محمد لغاری، پولیس کانسٹیبل جتوئی پتافی اور پولیس کانسٹیبل محمد سلیم چاچڑ شامل ہیں پولیس ترجمان کے مطابق پولیس آفیشلز تھانہ رونتی کی حدود میں کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے شہادت کا جام نوش کیا اور خالق حقیقی سے جا ملے، ایس ایس پی گھوٹکی تنویر حسین تنیو کے مطابق شہداء کے لواحقین کی ہر ممکنہ جائز مدد کی جائیگی اور انہیں تمام مراعات دی جائینگی۔\