• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے عالمی کھلے پن کا انڈیکس جاری کردیا، عالمی معیشت میں مزید کھلے پن پر زور

شنگھائی(شِنہوا)شنگھائی میں پا نچویں ہانگ چھیا بین الاقوامی اقتصادی فورم میں عالمی کھلے پن کا انڈیکس جاری کردیا گیا جس میں 129 معیشتوں بارے 2008 سے 2020 تک کھلے پن کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ کھلی معیشتیں سنگاپور، جرمنی، ہانگ کانگ ، آئرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، ہا لینڈ، کینیڈا، مالٹا، فرانس اور برطانیہ رہیں، سال 2020 میں عالمی کھلے پن کا انڈیکس 0.7491 تھا جو 2019 کی نسبت 0.02 فیصد کم ہے ۔ اس کی بنیادی وجہ نوول کرونا وائرس عا لمی و با کے سبب سرحد پار سماجی تنہائی بارے اصولوں میں سختی تھی۔ یہ انڈیکس سب سے پہلے 2021میں جاری کیا گیا تھا جسے چائنیز اکیڈمی برائے سماجی سائنس کے تحت ادراہ برائے عالمی معیشت و سیاست اور ہونگ چھیا بین الاقوامی اقتصادی فورم کے تحقیقی مرکز نے مرتب کیا تھا۔ اسے عالمی کھلے پن کی رپورٹ 2022 میں شامل کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید