• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ضلع میں ڈینگی کے مزید 26 کنفرم مریض، تعداد 4520 ہوگئی

راولپنڈی،اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ضلع میں ڈینگی کے مزید 26کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔جس کے بعد کل تعداد4520ہوگئی ہے ۔اس وقت ہسپتالوں میں111 سے زیادہ مریض ہیں جن میں سے77ڈینگی کے کنفرم مریض ہیں۔ دریں اثنا وفاقی دارالحکومت میں رواں سیزن میں ڈینگی کیسز کی تعداد پانچ ہزار چھیالیس ہو گئی ہے،11 شہری ڈینگی کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 20 مزیدکیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 5046 ہو چکی ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او)ڈاکٹر زعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ روز ڈینگی کے بیس مزید کیسرز رپورٹ ہونے کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 5046ہو چکی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید