ملتان (سٹاف رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی چائنہ نمک بیچنے والوں کے خلاف کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں کے وہاڑی میں 2 کریانہ سٹورز پر چھاپے، 6 ہزار 200 ساشے ممنوعہ چائنہ نمک ضبط کرلیا گیا، کریانہ سٹور مالکان کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے، تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں چک 24 ڈبلیو بی میں 2 کریانہ سٹور پر کارروائی کے دوران ہزاروں ساشے ممنوعہ گٹکا برآمد کیا گیا۔ مالکان کی جانب سے خریداری کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کیا گیا۔ سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار اور گندگی پائی گئی۔ چائنہ نمک فروخت کرنے پر کریانہ مالکان کو 15، 15 ہزار روپے کے جرمانے کردیے گئے۔ چائنہ نمک کے استعمال سے سر درد اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ انسانی صحت پر منفی اثرات کی وجہ سے چائنہ نمک ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ بزنس مالکان چائنہ سالٹ بیچنے سے گریز کریں۔