اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک کا قانون اتنا بے بس نہیں ہے کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی جائے، عمران خان ذاتی انتقام کیلئے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتے ہیں، دعوے سے کہتا ہوں، گرفتار ملزم ہی اصل ملزم ہے ۔پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان پر حملے میں کوئی اور ملوث نہیں، ہمارے خلاف مقدمہ درج کرائیں شامل تفتیش ہونے کو تیار ہیں۔