• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شائننگ و گرین مہم کے دسویں مرحلے کا آغاز، کمشنر کا نواز شریف اسپتال کا دورہ

لاہور(خصوصی رپورٹر) کمشنرلاہور محمد عامر جان نے شائننگ و گرین لاہور مہم کے دسویں مرحلے کا آغاز کیا۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کو تمام ورکرز کی شناخت کے ساتھ فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت کردی ۔ ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے، ایل ڈی اے، واسا اور لیسکو کے سینکڑوں ورکرز آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔ کمشنر نے شملہ پہاڑی سے صفائی مہم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایمپریس روڈ پرخصوصی شجر کاری مہم شروع کی جائے۔ مزید برآںکمشنر نے آٹو مارکیٹ، رم مارکیٹ اور نواز شریف ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ٹیپا ڈیزائننگ، سیوریج کام اورتجاوزات آپریشن کا جائزہ لیا۔ شاہی قلعہ کے گرد بفرزون کی مجوزہ پلاننگ کا آن سائٹ جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ رم مارکیٹ کی منتقلی اہم ہے لیکن رم مارکیٹ کو اس سے منسلک کاروبار کے قریب منتقل ہونا چاہئے تاکہ کسی کا کاروبار متاثر نہ ہو۔ کمشنر لاہور نے عدم اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال بڑی سہولت ہے۔مگر ہسپتال انتظامیہ متحرک نہیں ہے۔
لاہور سے مزید