کراچی،لاہور(مانیٹرنگ نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ موسمیاتی تبدیلیوں کےاثرات سےکمزوراقوام کوبچایاجائے،دنیانے اب اقدامات نہ کئے تو 2050تک 216 ملین افراد بے گھر ہو جائیں گے۔
مصرکےشرم الشیخ میں وزیراعظم نے سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کاکاربن اخراج میں ایک فیصد سےبھی کم حصہ، سیلاب سے30ارب ڈالرکانقصان ،3کروڑافرادمتاثرہوئے
عالمی بینک کا اندازہ ہے کہ اگر ہم نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے اب اقدامات نہ کئے تو 2050 ء تک 216 ملین افراد بے گھر ہو جائیں گے جن کی زیادہ تر تعداد افریقہ اور جنوبی ایشیاء میں ہوگی جن میں 40 ملین افراد جنوبی ایشیا، 85.7 ملین سبز سہارا افریقہ اور 49 ملین افراد کا تعلق مشرقی ایشیاء اور بحرالکاہل سے ہوگا۔
گزشتہ دو دہائیوں کے دوران جنوبی ایشیاء میں 750 ملین افراد موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والی تباہی سے متاثر ہوئے ہیں۔
2030ء تک موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک میں 100 ملین افراد خط غربت کا شکار ہو سکتے ہیں، ہم نے 20 ہفتوں میں 26 لاکھ سے زائد افراد کو 300 ملین ڈالر کی منتقلی کے ذریعے ان کی پہلی ضروریات پوری کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔