• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتشار بڑھا تو پنجاب میں گورنر راج کا آئینی آپشن موجود ہے، گورنر بلیغ الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں جب حالات قابو سے باہر ہوں گے تو گورنر راج لگایا جاسکتا ہے،گورنر راج کا آپشن آ ئین میں درج ہے ایسے حالات ہوں گے تو گورنر راج لگادیا جائے گا۔

ایف پی سی سی آئی میں تاجر و صنعتکاروں سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنرپنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت سے گورنر ہاس پر حملے کی تحریری شکایت بھی کردی گئی ہے،موجودہ حکومت کی آئینی مدت 18اگست 2023 کو پوری ہوگی جسکے بعد دو سے تین ماہ میں انتخابات کرانے ہیں جسکی مدت 18 اکتوبر سے 18نومبر 2023 بنتی ہے

 الیکشن وقت مقررہ پر ہی ہوں گے، اس وقت ہر ایک کا کردار سب کے سامنے ہے، دنیا بھر کی جمہوری حکومتیں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلتی ہیں لیکن پاکستان میں اسکے برعکس گزشتہ ساڑھے 3 سال اپوزیشن کی تذلیل کی گئی ۔

قبل ازیں ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کراچی میں سرجیکل وارڈ فور میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس انڈواسکوپی اینڈ گیسٹرو انٹرالوجی ’’سیاگ‘‘ کے معائنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےگورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کار خیر میں کراچی کا نام نمایاں ہے یہ شہر مولانا عبدالستار ایدھی اور ان جیسی شخصیات کے ناموں سے جانا جاتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید