• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PP قیادت ناخوش، مصطفیٰ نواز کا سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان

کراچی(مانیٹرنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ میں بخوشی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے پر رضامند ہوں کیونکہ پارٹی کے سینئر رہنما نے مجھے بتایا کہ پارٹی کی قیادت میرے ’سیاسی مؤقف‘ سے خوش نہیں ہے

بطور سیاسی کارکن مجھے عوامی مفاد کے معاملے پر اپنی رائے کے اظہار کا حق ہے،ان کیساتھ سفر شاندار رہا ۔

سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر جاری پیغام میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ آج پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے پیغام دیا کہ پارٹی قیادت میرے مؤقف سے خوش نہیں ہے اور سینیٹ کی رکنیت سے میرا استعفیٰ چاہتی ہے، میں بخوشی مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں،بطور سیاسی کارکن مجھے عوامی مفاد کے معاملے پر اپنی رائے کے اظہار کا حق ہے

 پارٹی قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے سندھ سے سینیٹ کی نشست دی، اختلافات اپنی جگہ، ان کے ساتھ سفر شاندار رہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

اہم خبریں سے مزید