• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی خواہش آرمی چیف کی تعیناتی کے موقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں بڑا ہجوم اکٹھا رکھ کر نئی تقرری کو متنازعہ بنایا جاسکے

لاہور (تجزیہ / پرویز بشیر ) عمران خان نومبر کے مہینے میں متحرک رہناچاہتے ہیں وہ نومبر کے آخر میں آرمی چیف کی تعیناتی کے موقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد میں بڑا ہجوم اکٹھا اور احتجاج جاری رکھنا چاہتے ہیں تاکہ اس تعیناتی کو متنازعہ بنایا جا سکے۔

اتحادی حکومت کو عمران خاں کی اس منصوبہ بندی سے آگہی ہے اس لئے وہ آرمی چیف کی تعیناتی ایسےوقت میں کرنے کی خواہشمند ہے جبکہ نئے آرمی چیف کا اعلان ہوتے ہی وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھا لیں جبکہ عمران خاں کی منصوبہ بندی ہے کہ اگر 29نومبر سے پہلے یہ اعلان ہوتا ہے تو اس پر اعتراض و احتجاج کا پورا موقع ملے۔

ممکن ہے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے حکومت کو سمری جلد مل جائے لیکن حکمت عملی کے تحت وزیراعظم شہباز شریف کسی تنازعے اور بحث سے بچنے کیلئے آرمی چیف قمر باجوہ کے عہدے کی مدت ختم ہونے سے ایک دو روز قبل نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کریں اس ضمن میں وہ متعلقہ عہدیداروں سے رابطہ میں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید