اسلام آباد (اے پی پی، جنگ نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اطہر من اللہ سمیت سندھ اور پنجاب کی ہائی کورٹس سے 3 ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دیدی۔
وزارت قانون نئےججز کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن آج جاری کریگی۔ وزارت قانون کے مطابق سپریم کورٹ کےتین نئےججز صاحبان اور جسٹس عامرفاروق بطورچیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ 11نومبر حلف اٹھائینگے۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ صدرمملکت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ، سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔
صدر مملکت نے جسٹس عامر فاروق کو جسٹس اطہر من اللہ کی جگہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کرنے کی بھی منظوری دیدی۔