کراچی (ٹی وی رپورٹ) عمران خان کی ایف آئی آر کے حوالے سے بیان پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ارکان میں اختلاف سامنے آگیا ہے۔ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے10ارکان نےعلیحدہ بیان جاری کردیا۔ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئین اورقانون کی حکمرانی پرپختہ یقین رکھتی ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی متاثرہ شخص کابیان مقدمےکےکسی مرحلے پر لیاجاسکتا ہے، سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پرفائرنگ کاواقعہ قابل مذمت ہے،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پریس ریلیزمیں سپریم کورٹ بارکےاکثریتی ارکان کی رائےنہیں لی گئی، بار کے فورم سےپریس ریلیزایگزیکٹیوکمیٹی کی منظوری کے بغیرجاری کی گئی،وزیرآبادفائرنگ واقعےکی ایف آئی آردرج ہوچکی ہے،سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن آئین اور قانون کی حکمرانی پرپختہ یقین رکھتی ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کسی سیاسی جماعت کاماتحت ونگ نہیں، صدر اورسیکرٹری سپریم کورٹ بار کا وزیرآباد واقعےکی ایف آئی آرسےمتعلق بیان پر سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے10ارکان نےعلیحدہ بیان جاری کردیا ۔