• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سقوط ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کیخلاف سرائیکستان نوجوان تحریک کے احتجاجی مظاہرے

ملتان (سٹاف رپورٹر)9نومبر سقوط ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کیخلاف سرائیکستان نوجوان تحریک نے گھنٹہ گھر اور9 نمبر چونگی روڑپر احتجاجی مظاہرے کئے،مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھےجس پر ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان کو واپس ملتان کے ساتھ شامل کر کے صوبہ سرائیکستان بنا نے کے مطالبات درج تھے، مظاہرے کی قیادت ضلعی صدر ملک سلیم عباس بوسن اور ملک آصف لودھرا نے کی۔اس موقع پر ضلعی صدر نے کہا کہ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان سرائیکی وسیب کا اٹوٹ انگ ہیں اور ہم سرائیکی صوبہ ان اضلاع کے بغیر کبھی قبول نہیں کریں گے اور ہماری جدوجہد مکمل سرائیکی صوبہ کے قیام تک جاری رہے گی ،مظاہرے میں ملک عبد الرحمن ٰ،اختر سومرو،رانا علی،بشیر پٹھان،اجمل وینس،مہر اسد سرگانہ سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید