• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8قومی ٹورنامنٹ، پرو ہاکی لیگ نہ کھیلنے پر پاکستان کو جرمانہ اور معطلی کا خدشہ

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) حکومت اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے درمیان تنازع کے باعث پاکستانی ٹیم نے اگر اس ماہ جنوبی افریقا میں ہونے والے 8 قومی ہاکی ٹور نامنٹ اور پرو ہاکی لیگ میں حصہ نہیں لیا تو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی رکنیت معطل ہوسکتی ہے۔پرو ہاکی لیگ میں عدم شر کت پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو15ہزار یورو جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان اس سے قبل بھی عدم شرکت پر بھاری جرمانہ دے چکا ہے ۔ عالمی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کی درخواست پر جرمانے کی رقم تین اقساط میں وصول کی تھی اور آئندہ حصہ نہ لینے پر پابندی لگانے کا اشارہ بھی دیا تھا۔ ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری سید حیدر حسن نے تصدیق کی ہے کہ ایف آئی ایچ نے ہمیں واضح طور پر کہا ہے کہ پرو ہاکی لیگ میں عدم شرکت پر عالمی پوزیشن 17سے 21ویں نمبر پر چلی جائے گی۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ٹیم کی ان دنوں ایونٹس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

اسپورٹس سے مزید