اسلام آباد(کامرس رپور ٹر،اپنے نامہ نگار سے )وفاقی وزیرخزانہ وریونیو سینیٹرمحمداسحاق ڈارسے اتصلات کے وفد نے ملاقات کی۔یہ ملاقات ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانہ میں ہوئی۔ اتصلات کے وفد نے وفاقی وزیرخزانہ کوپاکستان میں کمپنی کے آپریشنز اورمستقبل کے کاروباری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات میں اتصلات سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخزانہ نے اس موقع پرکہاکہ حکومت ملک میں تجارت، کاروبار اورسرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول فراہم کرنے پرخصوصی توجہ دے رہی ہے اوراس مقصدکیلئے اصلاحات کے پروگرام پرعمل درآمد بھی کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری میں مکمل معاونت فراہم کرے گی۔