• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: پوائنٹ آف سیل ڈیوائس نصب نہ کرنے پر سپر اسٹور سیل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارروائی، سریاب روڈ پر سپرسٹور سیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے پوائنٹ آف سیل ڈیوائس نصب نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز ایف بی آر حکام نے سریاب روڈ پر ایک سپر سٹور کو تاحکم ثانی سیل کردیا ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ جو بھی سپر سٹور ، شاپنگ مال مالکان پی او ایس ڈیوائس نصب نہیں کریں گے ان کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید