• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور میں ڈاکوؤں کیخلاف سرچ آپریشن، 15 سے زائد ملزمان گرفتار

خیرپور/ٹھٹھہ(بیورو رپورٹ /نامہ نگار) خیرپور اور ٹھٹھہ میں ڈاکوئوں کے خلاف سرچ آپریشن ،15سے زائد ملزمان گرفتار،خیرپور صوبھوڈیرو کے جنگلات میں ڈاکو گروہوں کے خلاف سرچ آپریشن15سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کو جیل سے باہر نہیں چھوڑا جائیگا میر روحل خان کھوسو تفصیلات کے مطابق خیرپور کے تحصیل صوبھوڈیرو کے جنگلات میں ڈاکو گروہوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا سرچ آپریشن دریائے سندھ کے بائیں کنارے کے جنگلات کے ٹی منگی ماڑی ،کے ٹی کنوری اور محمود چنہ کے جنگلات میں کیا گیا سرچ آپریشن کی سربراہی ڈی ایس پی صوبھوڈیرو نے کی ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو نے بتایا کہ سرچ آپریشن میں مجرمانہ سر گرمیوں میں ملوث 15 ملزمان اور ان کے سہولتکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ایس ایس پی میر روحل خان کھوسو کا کہنا تھا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کو جیل سے باہر نہیں چھوڑا جائیگا انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن تمام ڈاکو گروہوں کا صفایا کرنے تک جاری رکھا جائیگا۔ٹھٹھہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ،مختلف وارداتوں میں مطلوب چار ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد، ایس ایس پی عدیل چانڈیو کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران میرپور ساکرو پولیس نے قریشی فارم لنک روڈ کے مقام پر واردات کی نیت سے کھڑے چار ملزمان عثمان بلوچ ،شبیر بلوچ ،ریاض ملاح اور جلال بلوچ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ ،موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کر لی ،ملزمان گاڑھو اور ساکرو تھانوں کی حدود میں ہونیوالی مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ۔

سندھ بھر سے سے مزید