راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی ضلع میں گزشتہ روز ڈینگی کے مزید پانچ کنفرم مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد کل تعداد 4566ہوگئی ۔نئے مریضوں میں پوٹھوہار ٹائون سے دو، میونسپل کارپوریشن راولپنڈی تین اور گوجر خان سے ایک مریض ہوا۔ اس وقت ہسپتالوں میں 80سے زیادہ مریض ہیں جن میں سے 53ڈینگی کے کنفرم مریض ہیں۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ایک جگہ سیل جبکہ 26مقدمات درج کرائے گئے۔ قواعد وضوابط کی خلاف ورزیوں پر چار پوائنٹس کے چالان اور 66ہزار روپے جرمانہ جبکہ 90نوٹس جاری کئے گئے۔