کوئٹہ( این این آئی) گوادر میں حق دو تحریک کی جانب سے مطالبات کے حق میں دھرنا جاری ، دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے بچوں نے ریلی نکالی اور یہ مطالبہ کیا کہ حق دو تحریک کے مطالبات پر عملدرآمد کیا جائے۔ دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیلئے بچوں نے گوادر کے علاقے پدی زر سے وائی چوک تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔