• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال چین کو پاکستانی برآمدات 4 ارب ڈالر سے تجاوز کریں گی

اسلام آباد (حنیف خالد) نیا سال 2023ء چین پاکستان ایئر آف ٹورازم گندھارا آرٹ نمائش کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ نمائش بیجنگ کے پیلس میوزیم میں منعقد ہو گی۔ 2023ء میں ہونے والی اس نمائش میں پاکستان کی متنوع ثقافت اور چین کے ساتھ رابطے کی طویل تاریخ کو اجاگر کی جائیگی۔ اگلے سال چین اور پاکستان دوطرفہ سیاحت کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کرینگے۔ چین کے سفیر نونگ رونگ جو ان دنوں مشاورت کیلئے چین گئے ہوئے ہیں اس مشترکہ نمائش کے بارے میں ضروری تیاریوں کیلئے متعلقہ چینی عہدیداروں سے ملکر شیڈول تیار کرینگے۔ چینی سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کم ہونے کے ساتھ پاکستانی طالب علموں کی چین واپسی کے معاملے کو موثر انداز میں حل کیا گیا ہے۔ براہ راست فلائٹ آپریشنز بھی بتدریج بحالی اور اس میں مرحلہ وار اضافہ ہو گا۔ دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر تبادلے بھی زیادہ فعال ہونگے۔ ایک سینئر چینی سفارتکار کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے نتائج پر بھرپور عملدرآمد کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرینگے۔ رواں سال چین کو پاکستانی برآمدات 4ارب ڈالر سے تجاوز کریں گی۔ پاکستان اور دنیا کیلئے بیسویں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نیشنل کانگریس کے مواقع اور اہمیت کو اجاگر کرنے‘ نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے ساتھ قریب تر پاک چین کمیونٹی کے فروغ اور ہماری سدا بہار تزویراتی معاون شراکت داری کو نئی قوت بخشنے کی حامل ہے۔ چینی سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ صدر شی جن پنگ‘ وزیراعظم لی کی چیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین لی یان شو نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقاتیں کیں۔
اہم خبریں سے مزید