کوہاٹ(نمائندہ جنگ)کوہاٹ شہر کے علاقہ گڑھی مواز خان میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کاؤنٹر کرائمز ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے. زخمی دونوں ارفر اد نماز فجر پڑ ھ گھر آ رہے تھے کہ ملزمان نے فا ئر نگ کا نشا نہ بنا دیا ، مقدمہ درج ، فائرنگ کا واقعہ نماز فجر کے بعد پیش آیا جب دونوں نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے. ڈی پی او کوہاٹ شفیع اللہ خان گنڈاپور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں. واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ گڑھی مواز خان میں علی الصبح نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا اہلکار اے ایس آئی سہیل احمد اور مقامی باشندہ باز محمد زخمی ہوگئے. فائرنگ کا واقعہ اسوقت پیش آیا جب گڑھی مواز خان کا رہائشی سی ٹی ڈی اہلکار سہیل احمد اور دوسرا مقامی باشندہ باز محمد نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکل کر گھر جارہے تھے. فائرنگ کے واقعے میں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے. ڈی پی او کوہاٹ شفیع اللہ خان گنڈاپور واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور بعد ازاں زخمیوں کی عیادت کرنے ہسپتال پہنچ گئے اور طبی عملے کو زخمیوں کی بہترین علاج معالجے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑنے کی ہدایت جاری کردیں. ادھر واقعے کے بعد شہر بھر کی ناکہ بندی، سخت چیکنگ اور سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کردیا گیا اور واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر قسم کے وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں. دریں اثناء کوہاٹ پولیس اور عسکری حکام کا جائے وقوعہ اور ہسپتال کا دورہ. پاک فوج کے بریگیڈیئر عمران اور ڈی پی او کوہاٹ شفیع اللہ خان گنڈاپور نے سی ٹی ڈی و عسکری حکام کے ہمراہ گڑھی مواز خان میں سی ٹی ڈی اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کیا. پولیس و عسکری حکام اور حساس ادارے کے افسران نے ہسپتال کا بھی دورہ کیا ۔ علاقے میں آ پریشن اوردہشت گردی کے دفعات بھی شامل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔