ملتان (سٹاف رپورٹر ) تحریک لبیک ضلع ملتان کا اجلاس امیر ضلع ملتان مفتی مظہر حسین چشتی کی زیر صدارت ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق امیر علامہ خادم حسین رضوی کے عرس کی تیاریوں اور ضلعی سطح پر روانگی قافلہ پر مشاورت ہوئی ۔اس موقع پرضلعی نشرواشاعت نعیم حیدر عوامی نے بتایا کہ 19 نومبر کو ضلع ملتان سے قافلہ عرس کے لیے روانہ ہوگا قافلے میں پچاس سے زائد بسیں ہوں گی جس کی قیادت ضلعی امیر مفتی محمد مظہر حسین چشتی کریں گے۔جس میں نائب امیر قاری یونس قادری، ناظم اعلی ملک الطاف حسین کھوکھر ،ملک اظہر سندریلا، علامہ عبدالطیف مہروی، رانا محمد صدیق نون، نعیم حیدر عوامی ،سکندر حیات بھٹی اور قاری خلیل احمد قادری شریک تھے۔