لاہور ( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہورمیں رہائشگاہ کے سامنے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی احمد شاہ کھگہ کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے کینال روڈ کو بلاک کردیا جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔پولیس نے کینال روڈ کھلوانے کی کوشش کی، اس دوران پولیس کی مظاہرین کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ احمد شاہ کھگہ تہرے قتل کے واقعے میں انصاف میں رکاوٹ ہیں۔ عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب انصاف فراہم کریں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے سامنے کینال روڈ پر مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے ایم پی اے احمد شاہ کھگہ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ احمد شاہ کھگہ تہرے قتل کے معاملے میں سیاسی مداخلت کر رہے ہیں۔