• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو نئے عمرانی معاہدہ کی ضرورت، قومی سطح پر مذاکرات کیے جائیں، سراج الحق

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی کے لیے ملک کو نئے عمرانی معاہدہ کی ضرورت ہے، جس کے لیے قومی سطح پر مذاکرات ہونے چاہیں۔ الیکشن اصلاحات، اسٹیبلشمنٹ کی سیاست سے غیر جانبداری اور آئین و قانون کی بالادستی کے تین نکاتی ایجنڈے پر مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کوتیار ہیں۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی مفادات کے لیے ہے جس کا ملک کو بے انتہا نقصان پہنچا، یہ جنگ جاری رہی تو مزید نقصان ہوگا، موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں، البتہ اصلاحات کے بغیر انتخابات سے بحران میں مزیداضافہ ہوگا، نتائج کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا، موجودہ پولرائزیشن بڑھے گی۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے الیکشن سے قبل سیاسی جماعتیں الیکشن ریفارمز کے لیے آپس میں مذاکرات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت نے کہا کہ حکمران جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کی جس سے ان کے جمہوریت کے دعووں کی نفی ہوتی ہے،موجودہ مہنگائی اور بے روزگاری اور غربت کی وجہ ان حکمران جماعتوں کی نا اہلی اور غلط پالیسیاں ہیں،آج ملک کا ہر شہری ڈھائی لاکھ کا مقروض ہے،شرح نمو دو فیصد،ملک کی کرنسی اپنی قدر کھو رہی ہے، 80فیصد عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، ڈھائی کروڑبچے غربت کی وجہ سے سکول نہیں جا سکتے،عدالتوں میں انصاف نہیں، ہسپتالوں سے اسپرین کی گولی نہیںمسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکومتوں کی وجہ سے پی آئی اے،ریلویز اور سٹیل ملز جیسے قومی ادارے برباد ہو گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید