• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی شہرو صدر کو ملا نے والا ریلوے اوورہیڈ برج چار ماہ سے بند

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) شہر اور صدر کو ملانے والا ریلوے اوورہیڈ برج ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا۔ ریلوے راولپنڈی کی انتظامیہ نے چار ماہ سے رکاوٹیں رکھ کر اسے بند کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے راولپنڈی کے لاکھوں شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پشاور روڈ سے ٹرانزٹ کیمپ سے ہو کر رتہ امرال کی جانب سے سٹی صدر اور کشمیری بازار اور راجہ بازار کی جانب سے آنیوالی ٹریفک سمیت پیدل گزرنے والے لاکھوں شہریوں کیلئے ریلوے اوور ہیڈ برج بندش کے باعث پریشانی اور مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے پل مرمت کرنے کی بجائے تین چار ماہ سے سیمنٹ کے بلاک رکھ کر مکمل طور پر ٹریفک کیلئے بند کرنا دانشمندی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ لاکھوں شہری اپنی گاڑیاں بیکری چوک سے یا پھر پشاور روڈ سے صدر، سٹی صدر روڈ اور مری روڈ کا طویل چکر کاٹ کر رتہ امرال، ڈھوک رتہ، کشمیری بازار، راجہ بازار اور سٹی صدر روڈ کی جانب سے آنے کے باعث ہزاروں روپے کے پٹرول کے اضافی اخراجات ہوتے ہیں جبکہ وقت بھی ضائع ہو تا ہے۔ ۔ شہریوں نے حکومت پنجاب سمیت راولپنڈی کی ریلوے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پل کو فوری مرمت کرکے ٹریفک کیلئے کھولاجائے۔
اسلام آباد سے مزید