• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اپنا آرمی چیف لگوا کر پہلا کام مجھے نااہل کرائیں گے، عمران خان

لاہور(جنگ نیوز‘ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہےکہ نواز شریف اپنا آرمی چیف لگوا کر پہلا کام مجھے نااہل کرانے کا کرائیں گے‘

چیف الیکشن کمشنر نہ صرف مسلم لیگ (ن) کے قریب ہے مگر ہینڈلرز بھی اس کو کنٹرول کرتے ہیں‘مجھے کہا جاتا ہے کہ ایک سال الیکشن کا انتظار کرلیں، تحریک انصاف کو اس میں کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ عوام ہمارے ساتھ ہے اور ملک میں جب بھی الیکشن ہوں گے پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔

نوازشریف قومی سلامتی پر سمجھوتہ کرتے دیر نہیں کرے گا۔چنیوٹ اورسرائے عالمگیر میں پی ٹی آئی مظاہرین سے ویڈیو خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آئینی طور پر تو تقرری شہباز شریف کرینگے لیکن شہباز شریف کرینگے وہی جو انہیں نواز شریف کہیں گے لیکن کیا اخلاقی طور پر یہ ہوناچاہیے۔عمران خان نے مزید کہا کہ جمہوریت ڈنڈے اور بندوقوں کے زور پر نہیں چلتی ،جمہوریت اخلاقیات پر چلتی ہے

 برطانیہ میں کیمرون ریفرنڈم ہارا تو استعفیٰ دے دیا‘یہاں ایک مفرور جسے پانچ رکنی بینچ نےسزا یافتہ قراردیا ، جھوٹ بول کرملک سےبھاگاہواشخص ہمارے فیصلے کر رہا ہے‘وہ فیصلے میرٹ پرنہیں کرے گا، انکی ایک ہی کوشش ہے جھوٹے کیسز کرکے عمران خان کوکسی طرح نکالاجائے۔

اہم خبریں سے مزید