اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) وزیر اعظم شہباز شریف پھر کورونا کے شکا رہو گئے، خود کو قرنطینہ کر لیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ دو روز سے وزیراعظم کی طبیعت ناساز تھی، ڈاکٹر کے مشورے سے کورونا ٹیسٹ کروایا جو پازیٹو آیا،انہوں نے عوام اور کارکنوں سے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کیلئے جلد صحتیابی کی دعاکی ہے،منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔