• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ٹوئنٹی اجلاس، سعودی ولی عہد کی چین ترکی اور فرانس کے صدور سے ملاقاتیں

جدہ (شاہد نعیم ) جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے چین ، ترکی اور فرانسیسی صدور سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں ۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے کانفرنس ہال پہنچنے پر انڈونیشیائی صدر جوکو ویدودو نے اان کا ستقبال کیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی ۔ اسی طرح ترک صدر رجب طیب ایردوان سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون سے بھی ملاقات کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید