راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی میں نیا ڈی سی کمپلیکس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس پرابتدائی لاگت کا تخمینہ تقریبا ساڑھے تین سو ملین روپے ہے۔بورڈ آف ریونیو نے منصوبہ کی منظوری دید ی ہے۔اجلاس کی صدارت سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے کی جس میں کمشنر راولپنڈی ثاقب منان،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔نیا ڈی سی آفس/کمپلیکس سیکرٹری آر ٹی اے آفس کی پانچ کنال اراضی پر بنے گا۔بلڈنگ گراؤنڈ پلس ٹو ہوگی۔نئی عمارت کی تکمیل کے بعدموجودہ ڈی سی آفس میں اے ڈی سی بیٹھا کریں گے۔نئی بلڈنگ میں ڈی سی آفس کے علاوہ کمیٹی روم،ریکارڈ روم سمیت دیگر دفاتر ہوں گے۔